Sep ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
  • اسرائیل سے سرکاری سطح پر تعلقات استوار کرنے کیلئے عرب امارات کا اقدام

متحدہ عرب امارات میں پہلی یہودی عبادت گاہ کی تعمیر کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں، تاہم متعدد بار اسرائیلی سیاست دان مختلف بین الاقوامی تقاریب میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات جاتے رہے ہیں۔ جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے پہلی یہودی عبادت گاہ سیناگوگ کی تعمیر کی تیاریاں شروع ہو گئیں اور پہلی یہودی عبادت گاہ کی تعمیر اگلے برس شروع ہوگی اور 2022 میں پایہ تکمیل کو پہنچے گی۔

واضح رہے کہ یو اے ای میں یہودی قلیل تعداد میں ہیں لیکن اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

ٹیگس