Sep ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • طرابلس ہوائی اڈے پر خلیفہ حفترکی فوج کی بمباری

لیبیا میں خانہ جنگی جاری ہے اور خلیفہ حفتر کی فوج نے چوبیس گھنٹے میں طرابلس ہوائی اڈے پر تین بار بمباری کی ہے۔

عرب ٹوینٹی فور نیوز سائٹ کے مطابق جنرل خلیفہ حفتر کی فوج نے جمعرات کو ایک بار پھر طرابلس کے معیتیقہ ایئر پورٹ پر بمباری کی ہے ۔ چوبیس گھنٹے میں اس ہوائی اڈے پر جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کی یہ تیسری بمباری تھی ۔ خلیفہ حفتر کی فوج نے بدھ کی رات بھی دو بار طرابلس کے ہوائی اڈے پر بمباری کی تھی ۔جنرل خلیفہ حفتر سے وابستہ ذرائع نے طرابلس ہوائی اڈے پر فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس بمباری میں ترکی کا ایک ڈرون، اسلحہ ڈپو اور فوجی اڈے تباہ ہوئے ہیں ۔قابل ذکرہے کہ معتیقہ ایئر پورٹ طرابلس کا واحد غیر فوجی ہوائی اڈہ ہے ۔ اس ہوائی اڈے کے بند ہونے کی وجہ سے یہاں آنے والی پروازوں کو مصراتہ بھیجا گیا ہے ۔لیبیا کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے غسان سلامہ نے کہا ہے کہ معتیقہ ہوائی اڈے پر بمباری قابل قبول نہیں ہے کیونکہ غیر فوجی اہداف پر حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔یاد رہے کہ جنر ل خلیفہ حفتر کی فوج نے پانچ مہینے سے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر قبضہ کرنے کے لئے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔

ٹیگس