Oct ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کامیزائلی تجربہ امریکہ کی بے بسی

امریکا سے مزاکرات کے اعلان کے بعد شمالی کوریا نے ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نےاپنے مشرقی ساحل پر ایک اورمیزائل فائر کیا جس نے 450 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور زمین سے 910 کلومیٹر کی اونچائی تک گیا۔

دوسری جانب جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے اس تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے پانیوں میں گرا، جو ساحل سے 370 کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ ہے۔

جاپانی وزیراعظم نےتجربہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دےدیا۔

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ مزید تجربات کے پیش نظر فوج نے صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

جنوبی کوریا کے مطابق میزائل شمالی کوریا کے علاقے وونسان سے فائر کیے گئے۔

شمالی کوریا نے میزائلی تجربہ ایسے میں کیا ہے کہ جب امریکہ اور شمالی کوریا مذاکرات کرنے پر ایک بار پھر متفق ہوئے ہیں۔

یہ تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اس ماہ شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان ہونے والی بات چیت پر دنیا کی نگاہیں لگی ہوئی ہیں۔

ٹیگس