Oct ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان - بنگلہ دیش فروغ پاتے تعلقات

شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ ہندوستان اوربنگلہ دیش کے دو طرفہ تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے سرکاری دورے کے بعد بنگلہ دیش اور ہندوستان کے دوطرفہ تعلقات ایک نئی اونچائی تک پہنچ گئے ہیں۔

محترمہ حسینہ نے بدھ کو یہاں حال ہی میں ہندوستان اور امریکہ کے اپنے دورے کے نتائج کو لے کر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہندوستان کے ان کے چار روزہ دورہ کے بعد بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔

بنگلہ دیش کی وزیراعظم نے اپنے ہندوستان کے دورے کے دوران عالمی اقتصادی فورم کے ہنداقتصادی سربراہی اجلاس میں حصہ لیا تھا اور وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی تھی۔

ٹیگس