Oct ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا نے کیا امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کا اعلان

شمالی کوریا کے رہنما نے ہمت نہ ہارنے کےعزم کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نےکہا  ہےکہ امریکی پابندیوں کے سامنے ہمت نہیں ہاریں گے، اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ اپنی فوجی صلاحیتوں پر فخر ہے اور ہر قسم کے حالات کے لیے ذہنی، جسمانی اور معاشی طور پر تیار ہیں۔ کم جونگ اُن کا یہ بیان ہتھیار سازی کے نئے مقام کے دورے کے دوران ریکارڈ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا اور امریکا کے سربراہان کے درمیان دو مرتبہ ملاقات ہوئی  تاہم پہلی ملاقات کے سات ماہ بعد ہونے والے مذاکرات کا دوسرا باضابطہ دور پہلے ہی روز ناکام ہوگیا تھا جس سے جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کا معاہدہ کھٹائی میں پڑگیا ہے۔

 

ٹیگس