Oct ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۶:۴۵ Asia/Tehran
  • بریگزٹ ڈیل مزید تاخیر کا شکار

بریگزٹ معاملہ پر برطانوی حکومت پھر شکست سے دوچار ہوئی ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ کے معاملے پر ووٹنگ ہوئی، جسے ایوان نے مسترد کردیا، بریگزٹ کے حق میں 332 اور مخالفت میں 306 ووٹ پڑے۔

پارلیمنٹ میں اگر ترمیم منظور کر لی جاتی تو نئی ڈیل کی منظوری قانون سازی کے ذریعے کی جاتی، تاہم بریگزٹ ڈیل اب مزید تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معنی خیز ووٹ حاصل کرنے کا موقع ضائع ہو گیا، حکومت یورپی یونین چھوڑنے کے لیے قانون سازی متعارف کرائے گی۔

حزب اختلاف کے رہنما جیریمی کوربن نے کہا کہ ایوان نے نو ڈیل کے حادثے سے بچنے پر واضح فیصلہ دے دیا۔

 

ٹیگس