Oct ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
  • سائیبیریا: سونے کی کان کے 15 مزدور ہلاک

سائیبیریا میں ڈیم ٹوٹنے کی وجہ سےسونے کی کان میں کام کرنے والے 15 مزدور زندگی کی بازی ہار گئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ واقعہ سائبیرین شہر کراسنویارسک سے 160 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ اس واقعہ میں 15 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ چودہ کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ایک درجن سے زائد کان کن تاحال لاپتہ ہیں۔ مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ تیز بارشیں، ڈیم ٹوٹنے کی وجہ بنیں۔

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں کہ امدادی کارروائیاں جلد سے جلد شروع کی جائیں، اس سانحے میں متاثر ہونے والوں کی جلد سے جلد مدد کی جائے۔

روسی صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف کے مطابق صدر کی جانب سے ملنے والی ہدایات کے بعد فوری طور پر کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، جس جگہ حادثہ ہوا اس کے قریبی علاقے کو شہریوں سے خالی کرا لیا گیا ہے۔

 

ٹیگس