Oct ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۰ Asia/Tehran
  • روس کا امریکہ کو انتباہ

روس نے امریکہ کو ممنوعہ میزائلوں کو بحرالکاہل میں نصب کرنے پر سخت وارننگ دی ہے۔

روس کے وزیر دفاع سرگئی شیگاو نے کہا ہے کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ درمیانہ دوری نیوکلیائی طاقت معاہدہ (آئی این ایف) کے تحت ممنوعہ کم دوری اور درمیانہ دوری تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل کو امریکہ بحرالکاہل میں تعینات کرسکتا ہے اوراس اقدام سے علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ دو اگست کو اس معاہدہ سے پیچھے ہٹ گیا تھا اوراس کی وجہ اس نے روسی خلاف ورزی بتائی ۔

امریکہ کے اس فیصلے کی روس اور دیگر ملکوں نےسخت مذمت کی تھی۔

ٹیگس