Oct ۲۲, ۲۰۱۹ ۲۱:۱۶ Asia/Tehran
  • روس نے فیس بک کے دعوے کو من گھڑت  قرار دے دیا

روس کی وزارت خارجہ نے اپنے ملک اور ایران کے خلاف فیس بک سربراہ کے حالیہ الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا کہنا تھا کہ فیس بک  کے سربراہ کا یہ دعوی کہ روس، چین اور ایران امریکہ کے آئندہ صدارتی انتخابات کے ابتدائی مرحلے میں مداخلت کررہے ہیں، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کی جانے والی جعلی خـبروں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے امریکی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ایران، روس اور چین امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں اسی وجہ سے بعض ایرانی اور روسی صارفین کے اکاونٹ بند کردیئے گئے ہیں۔
 
فیس بک نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ اس نے ایران اور روس کی حمایت سے انجام پانے والی ہیکنگ کی چار کارروائیوں کو بروقت ناکام بنادیا ہے۔
ایران اور روس پہلے ہی امریکی انتخابات میں مداخلت اور اپنے خلاف ہیکنگ کی کارروائیوں سے متعلق دعوؤں کو سختی ساتھ مسترد کرچکے ہیں۔

ٹیگس