Oct ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کی جانب سے اجتماعیت کو سنگین خطرات لاحق

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اجتماعیت کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے باکو پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے سربراہی اور وزرائے خارجہ کے اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ ضروری ہو گیا ہے کہ دنیا کے ممالک اپنی توجہ سفارتکاری اوراجتماعیت پر مرکوز کریں اور اس تحریک کی بنیادی وجہ بھی اجتماعیت کو مضبوط بنانا ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال اجتماعیت کو امریکی کی جانب سے سنگین خطرات لاحق ہیں.

محمد جواد ظریف نے اسی طرح کہا کہ ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے سربراہ اور وزارء خارجہ  کیل‏ئے یہ ایک اچھا موقع ہے کہ وہ اس اجلاس کے موقع پرایک دوسرے سے ملاقات کریں۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے کل رات آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچے ۔ ایرانی وزیر خارجہ ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے وزارئے خارجہ کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ صدر حسن روحانی بھی ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔ آذربائیجان میں 25 اور 26 اکتوبر کو ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم کا اجلاس منعقد ہوگا۔ جبکہ آج  بدھ اور کل جمعرات کو ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہو گا۔

ٹیگس