Oct ۲۳, ۲۰۱۹ ۲۰:۱۴ Asia/Tehran
  • ٹرمپ ایک تقریب میں اکیس بار جھوٹ بولے

سی این این کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی صرف ایک تقریر میں اکیس جھوٹے دعوے کئے ہیں۔

سی این این ویب سائٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ خطاب کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹرمپ نے صرف ایک خطاب میں اکیس جھوٹے دعوے کئے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان اسٹفین گریشہم نے اپنے ٹوئیٹ میں اخبارات اور نیوز ایجنسیوں پر طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امید ہے کہ آج کے اجلاس کے بارے میں سچی خبریں دیکھنے کو ملیں گی۔
گریشہم نے ایسی حالت میں یہ ٹوئیٹ کیا ہے کہ امریکی صدر کا پورا خطاب جھوٹ سے بھرا ہوا تھا اور ٹرمپ نے اپنے اس خطاب میں کم سے اکیس بار جھوٹے دعوے کئے۔ 
ٹرمپ کے متنازعہ رویّے، بیانات اور اکثر اوقات ان کی بےادبی اور جھوٹ اس بات کا باعث بنے ہیں کہ اکثر امریکی عوام اور سیاستداں انھیں صدارت کے منصب کے لائق نہیں سمجھتے۔ 

ٹیگس