Oct ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • یورپ میں میزائلوں کی تعیناتی خطرناک ہے: روس

روس نے کہا ہے کہ یورپ میں میزائلوں کی تعیناتی خطرناک ہے۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں روس کے سفیر اناطولی انتونوف نے کہا ہے کہ درمیانہ درجے کے نیوکلیائی معاہدہ‘ (آئی این ایف ) کے خاتمے کے ساتھ یورپ میں میزائلوں کی ممکنہ تعیناتی سب سے زیادہ خطرناک ہے اور ایسی صورت میں روس کو اضافی کارروائی کرنے کی ضرورت ہو گی ۔

انتونوف نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ سکیورٹی امریکہ اور اس کے حلیفوں کے ساتھ ہم سب کے لئے تشویش کا باعث ہے ۔

یورپی ممالک میں درمیانہ دوری اور کم فاصلے تک مار کر سکنے والے میزائل کی تعیناتی سب سے زیادہ خطرناک ہے ۔

ٹیگس