Nov ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  •  جرمی کوربین ، وزارت عظمی کے لئے نامناسب شخص : ٹرمپ

امریکہ نے برطانیہ کے داخلی امور میں مداخلت کرتے ہوئے لیبر پارٹی کے رہنما جرمی کوربین کو وزارت عظمی کے لئے نامناسب شخص قرار دے دیا ہے-

امریکی صدر ٹرمپ نے ریڈیو ایل بی سی کو انٹرویو میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کوربین کے اندر برطانیہ کو چلانے کی صلاحیت ہی نہیں ہے ، ایک بار پھر بوریس جانسن کی حمایت کی۔

ٹرمپ کا مداخلت پسندانہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ جرمی کوربین نے جمعرات کو برطانوی وزیراعظم بوریس جانسن اور امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف تند و تیز بیانات کے ساتھ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا ۔

جرمی کوربین نے اپنی ایک انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ بریگزیٹ کے سلسلے میں ایک بار پھر ریفرینڈم کرائیں گے اور امریکی صدر کے مدنظر تجارتی سمجھوتے کا آپشن ختم کردیں گے۔بوریس جانسن ، برطانیہ میں قبل از وقت انتخابات کے لئے تیس اکتوبر دوہزار انیس کو دارالعوام کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

ٹیگس