Nov ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • مالی میں دہشت گردانہ حملہ 53 فوجی ہلاک

مالی میں دہشت گردانہ حملے میں 53 فوجی ہلاک ہو گئےہیں۔

سپوتنک نیوز ایجنسی نے مالی کے وزیر مواصلات یایا سنگارے کے حوالے سے بتایا کہ انڈیلمنے میں مسلح افواج کی چوکی پر حملے میں 53 فوجی اور ایک شہری ہلاک ہو گئے ۔ یہ حملہ جمعہ کے روز ہوا، ابھی تک کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

واضح ر ہے کہ مالی کئی برسوں سے داخلی کشیدگی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں سے دوچار ہے ۔ یہاں اکتوبر میں بورکینا فاسو سرحد کے نزدیک دو فوجی کیمپوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 25 فوجی ہلاک اور 60 دیگر لاپتہ ہو ئے تھے ۔

ٹیگس

کمنٹس