Nov ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • میرا مواخذہ امریکی معیشت کو لے ڈوبے گا، ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر نے ایوان نمائندگان میں اپنے مواخذے کےعمل کی منظوری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو شیئرمارکیٹ اس طرح ڈھیر ہو جائے گی جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ریاست میسی سیپی میں اپنی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے مواخذے کی تحریک کو ڈیموکریٹ سیاستدانوں کا غلط اقدام اور ان کا ذہنی تشدد قرار دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس پوری طرح پاگل ہوچکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم سے خطاب میں معمول کے مطابق اپنے ڈیموکریٹ انتخابی حریف جو بائیڈن کے لئے خواب آلود اورایوان نمائندگان کی اسپیکر کے لئے نینسی پیلوسی دیوانی ہیں ، جیسے الفاظ کا استعمال کیا۔ 
امریکہ کے صدر نے دوہزار بیس کے صدارتی انتخابات میں ممکنہ ڈیموکریٹ حریف جوبائیڈن کی انتخابی مہم میں ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے بارے میں کہا کہ انہوں  نے ایک انرجی کمپنی میں کام کرکے ایسے عالم میں لاکھوں ڈالر حاصل کر لئے کہ انرجی کے شعبے میں ان کی معلومات ایک چھے سالہ بچے سے بھی کم ہیں۔
درایں اثنا امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے اعلان کیا ہے کہ انھیں توقع ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات کے لیۓ عام اجلاس نومبر سے شروع ہوجائے گا۔ 
امریکی ایوان نمائندگان نے جمعرات کو ایک تاریخی ووٹنگ میں ٹرمپ کے مواخذے کے عمل کو قانونی طور پر منظوری دے دی۔ 
اس قرارداد میں ایوان نمائندگان کی انٹیلیجنس، مالی امور، خارجہ امور، امو عدلیہ  اور اصلاحات اور نگرانی کے امور کی کمیٹیوں کو ٹرمپ کے مواخذے کے لئے موجودہ تحقیقات جاری رکھنے کے ذمہ دار اداروں کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکہ کے وزیر توانائی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کے تعلق سے تحقیقات میں گواہی دینے کے لئے کانگریس کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔
امریکہ کے وزارت توانائی نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ٹرمپ کی کابینہ کے وزیرتوانائی رک پیری جویوکرین گیٹ میں بنیادی کردار رکھتے ہیں، ڈیموکریٹ اراکین ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات کے تعلق سے ایوان میں گواہی نہیں دیں گے۔ 
ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات کے ایک ذمہ دار عہدیدار کا کہنا ہے کہ رک پیری کے ساتھ ہی وائٹ ہاؤس کے بجٹ آفس کے سربراہ رسل ووٹ، نائب امریکی وزیرخارجہ اولریچ بریچبل اور سیاسی امور میں وزیرخارجہ کے مشیر ڈیوڈ ہل سے بھی کہا گیا ہے کہ بدھ کو امریکی ایوان نمائندگان کی تین کمیٹیوں کی نشست میں حاضر ہوں اور گواہی دیں۔ 
امریکی ایوان نمائندگان نے جمعرات کو اس ملک کے صدر کے مواخذے کے عمل کے حق میں ووٹ دیئے تھے۔ 
اس ووٹنگ میں دوسوبتیس اراکین نے ٹرمپ کے مواخذے کا جائزہ لینے کی قرارداد کے حمایت اور ایک سو چھیانوے ممبران نے اس کی مخالفت کی۔ 
حال ہی میں امریکی ذرائع ابلاغ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے ماہ جولائی کے آخری دنوں میں یوکرین کے صدر ولا دیمیر زیلنسکی سے ٹیلیفونی مکالمے میں ان سے مطالبہ کیا تھا کہ ایسی اطلاعات فراہم کریں جن سے امریکہ کے دوہزار بیس کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کی شبیہ خراب کی جا سکے اور انھیں نقصان پہنچایا جا سکتا ہو۔ 
کہا جا رہا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے یوکرینی ہم منصب کو دھمکی دی تھی کہ اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو یوکرین کے لئے امریکہ کی دوسوپچاس ملین ڈالر کی مدد روک لی جائے گی۔
اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد جس کو یوکرین گیٹ کا نام دیا گیا ہے، امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے حکم سے ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات کا عمل شروع ہوگیا۔

ٹیگس