Nov ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۳ Asia/Tehran
  • جرمنی میں اسلامو فوبیا، مرکزی مسجد کودھماکے سے اُڑانے کی دھمکی

یورپی ممالک میں اسلامو فوبیا میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور مسلمانوں پر تشدد کے ساتھ ساتھ اب مسلمانوں کی عبادت گاہیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر کولون ترک جرمن مساجد کی تنظیم دیتیب کی مرکزی اور جامع مسجد میں ٹیلی فون کے ذریعے بم کی موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی جس پر پولیس نے مسجد کو خالی کراکے سرچ آپریشن کیا تاہم ڈیڑھ گھنٹے کی تلاشی کے بعد مسجد کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

کولون سینٹرل مسجد جرمنی میں مسلمانوں کی سب سے بڑی عبادت گاہ ہے اور اسے حال ہی میں تعمیر کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی کے اوائل میں بھی اسی مسجد کو ایک دھمکی آمیزای میل بھی ملا تھا۔ حکومت کی جانب سے اس ای میل کی چھان بین بھی کی گئی تھی لیکن تاحال اس بارے میں حکومت کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

 

ٹیگس