Nov ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ 8 ہلاک و زخمی

امریکا میں ہیلووین پارٹی خونی جھڑپ میں تبدیل ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں درختوں سے گھرے ایک بڑے گھر میں روایتی ہیلووین پارٹی جاری تھی جس میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 3  نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا، مرنے والوں کی عمر 22 سے 29 سال کے درمیان ہیں۔ فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔ فائرنگ کی جگہ سے دو بندوقیں بھی ملی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے جو امریکی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ امریکہ میں فائرنگ سے ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔

ٹیگس