Nov ۰۷, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
  • پیرس میں مہاجرین اور پناہ گزینوں کے خلاف کارروائیاں شروع

حکومت فرانس کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے پولیس نے پیرس کے بعض علاقوں میں مہاجرین اور پناہ گزینوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں

فرانس پریس نے جمعرات کو رپورٹ دی ہے کہ پیرس پولیس کی یہ کارروائیاں ، حکومت فرانس کی جانب سے مہاجرین اور پناہ گزینوں کے سلسلے میں نئی تدابیر کے اعلان کے ایک دن بعد انجام پائی ہیں-

پولیس کارروائی کے دوران سیکڑوں پناہ گزینوں کو شمالی پیرس میں واقع پناہ گزیں کمیپوں سے باہر نکال دیا گیا ہے۔ پناہ گزینوں کو ان کے کیمپوں سے باہر نکالنے کے لئے انجام پانے والی کارروائی میں چھے سو سیکورٹی اہلکاروں نے حصہ لیا۔

کہا جا رہا ہے کہ شمالی پیرس کے اس پناہ گزیں کمیپ میں تقریبا ایک ہزار دوسو پناہ گزیں موجود ہیں۔ اکثر پناہ گزینوں کا تعلق افغانستان اور افریقہ کے صحرائی علاقوں سے ہے۔

پیرس پولیس سربراہ دیدے لالمنٹ نے شمالی پیرس کے پناہ گزیں کیمپ میں پناہ گزینوں کی موجودگی کو خطرناک قرار دیا اور کہا کہ ہم اس طرح کی خطرناک صورت حال جاری نہیں رہنے دیں گے۔

فرانس کے وزیراعظم اڈوارڈ فیلیپ نے بدھ کو پناہ گزینوں کے خلاف نئے اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم امیگریشن سے متعلق پالیسیوں پر از سر نو عمل کرنا چاہتے ہیں۔فرانس کے وزیر داخلہ کرسٹوف کاسٹنر نے کہا ہے کہ شمالی پیرس کے پناہ گزیں کیمپوں کو دوہزار انیس کے آخر تک خالی کرا لیا جائے گا۔

 

ٹیگس