Nov ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • بولیویا کے صدر مستعفی ہو گئے

بولیویا کے صدر نے استعفا دے دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اکتوبر میں بولیویا کے صدر منتخب ہونے والے اوو مورالس نے ملک میں امن و امان کی برقراری کیلئے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا۔

سرکاری ٹی وی سے خطاب کرتے ہوئے بولیویا کے صدر اوو مورالس نے کہا ہے کہ ملک کی بہتری کے لیے میں اپنے عہدے سے استعفا دے رہا ہوں۔ بولیویا کے صدر اوو مورالس کے مستعفی ہونے کے بعد نائب صدر نے بھی استعفا دیدیا۔

اوو مورالس  نے صدارتی انتخابات میں اپنے حریف کارلوس مسا کو شکست دی تھی۔

رواں سال 20 اکتوبر کو ہونے والے الیکشن  کے حوالے سے بولیویا میں احتجاج اور مظاہرے  شروع ہوئے تھے۔

بولیویا کی اپوزیشن نے الزام عائد کیا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔

دوسری جانب اوو مورالس نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خود کو فاتح قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ تحریک برائے سوشلزم کے رہنما اوو مورالس چوتھی مرتبہ بولیویا کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

 

ٹیگس