Nov ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۹ Asia/Tehran
  • امریکی صدر ٹرمپ کو مواخذے کے شکنجے میں جکڑنے کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مواخذے کی 6 ہفتوں تک بند کمرے میں تفتیش ہونے کے بعد آج پہلی بار عوامی سماعت ہوگی جسے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے مواخذے پر اتفاق کے بعد تفتیشی عمل کا آغاز ہوچکا ہے اور صدر پر باقاعدہ الزام بھی عائد کیا جا چکا ہے۔ مواخذے کا تفتیشی عمل کئی مراحل پر مشتمل ہوگا اور مواخذے کا عمل جنوری تک مکمل ہوجائے گا۔

ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹ اکثریت میں ہیں لیکن سینیٹ میں ری پبلیکنز کو سبقت حاصل ہے جو صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر 2020ء میں ہونے والی امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے حریف  بائیڈن کے خلاف مقدمات بنانے کے لیے دباؤ ڈالا تھا جسے وائٹ ہاؤس کے ایک انٹیلی جنس اہلکار نے ریکارڈ کرلیا اور اس کیس میں بطور گواہ شامل بھی ہیں۔

 

ٹیگس