Nov ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • ترکی نے کیا امریکہ سے ڈومور کا مطالبہ

اردوغان نے ترکی میں بغاوت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

رجب طیب اردوغان نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کی، جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ترکی میں بغاوت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ترکی کے صدر کا کہنا تھا کہ فتح ﷲ گولن امریکا میں 400 ایکڑ پر محیط علاقے میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہے، وہ امریکا سے دنیا بھر میں نیٹ ورک چلارہا ہے، جسے قبول نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ امریکا روانگی سے قبل رجب طیب اردوغان نے کہا تھا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں شام میں ترکی کے ملٹری آپریشن، فتح ﷲ گولن کی تنظیم کے خلاف ان کی کارروائیوں پر بات چیت ملاقات کے ایجنڈے کا اہم موضوع ہوں گے۔

ٹیگس