Nov ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۸ Asia/Tehran
  • عالمی تجارت کو غیر منصفانہ رویوں سے خطرہ ہے، روسی صدر

روس کے صدر نے عالمی تجارت کے میدان میں غیر منصفانہ رویوں کے منفی اثرات کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

 برازیل کے دارالحکومت برازیلیا میں جاری برکس اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ولادی میر پوتن کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت کو سیاسی مقاصد کے تحت لگائی جانے والی خود سرانہ پابندیوں اور مختلف طرح کے غیر منصفانہ رویوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں مختلف ملکوں کی اقتصادی ترقی میں روکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔
 روسی صدر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایسی صورتحال میں برکس کے رکن ملکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں کو منفی اثرات سے بچانے کے لیے واضح حمکت عملی تیار کریں۔
انہوں نے واضح کیا کہ روس دوہزار بیس میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس میں رکن ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کا جامع منصوبہ پیش کرنے کا اردہ رکھتا ہے۔ 
برکس کے رکن ملکوں کا اگلا سربراہی اجلاس جولائی دوہزار بیس میں روس کے شہر سن پیٹرز برگ میں ہوگا۔