Nov ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکی اسکول میں فائرنگ، 2 طالب علم ہلاک

امریکا کے ایک اسکول میں فائرنگ سے 2 نوجوان طالب علم ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے اسکول میں فائرنگ کرنے والے طالب علم کی آج 16 ویں سالگرہ تھی۔ حملہ آور نے خود کو بھی سر میں گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی جس کی حالت تشویش ناک ہے۔

فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی اور 14 سالہ نوجوان لڑکا ہلاک ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ اسکول میں کلاسز شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے کی گئی۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے نوجوان سے متعلق معلومات حاصل کرلی ہیں ،واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے جو امریکی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ امریکہ میں فائرنگ سے ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔

امریکہ میں اسلحہ لابی کے گہرے اثر و رسوخ کے باعث اسلحہ رکھنے سے متعلق سخت قوانین نہیں بنائے جا سکے ہیں ۔

ٹیگس