Nov ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی روس نے کی مذمت

روس کے نائب وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں تین ہزار امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے واشنگٹن کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل یوگدانف نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب میں تین ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے کے سعودی فیصلے سے مشرق وسطی میں صرف کشیدگی پھیلےگی۔امریکی صدر ٹرمپ  نے منگل کو ایوان نمائندگان کی سربراہ کے نام خط میں ایران کو خطرہ قرار دیتے ہوئے سعودی عرب میں تین ہزار امریکی فوجی اور جنگی ساز و سامان تعینات کرنے کی خبردی تھی ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں ایران کو سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار  قرار دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ امریکی فوجیوں کو سعودی عرب کی حفاظت کے لیے تعینات کیا جائے گا۔  قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون یونٹ نے چودہ ستمبر کو اپنے ملک کے خلاف چار سال سے زیادہ عرصے سے جاری سعودی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے بقیق اور خریص میں واقع سعودی تیل کی تنصیبات کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

اس کارروائی کے بعد یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مذکورہ کارروائی یمن کا فطری حق اور گذشتہ پانچ برسوں سے جارح اتحاد کے جرائم اور محاصرے کا جواب ہے ۔  امریکہ اور سعودی عرب نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بےبنیاد دعؤوں کو دہراتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ سعودی تنصیبات پر یمن کے ڈرون حملے میں ایران کا ہاتھ تھا۔

ٹیگس