Nov ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • تارکین وطن  کے ایک لاکھ  بچے امریکی جیلوں میں

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ تارکین وطن بچے امریکی جیلوں میں قید ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں امریکی جیلوں میں ایک لاکھ سے زائد تارکین وطن بچوں کے قید ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے جب کہ ان بچوں کے والدین بھی کسی نہ کسی جیل میں قید ہیں اور انہیں ایک دوسرے سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی ہے۔

انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے عالمی کارکن، ماہر قانون اور اقوام متحدہ کے محقق مانفریڈ نوواک نے رپورٹ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 30 ہزار بچے مختلف ممالک میں زیر حراست ہیں جن میں سے ایک لاکھ سے زائد صرف امریکا میں قید ہیں جوتشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن کے حوالے سے سخت پالیسیوں کے باعث میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے والے تارکین کے والدین کو حراست میں لیکر شیر خوار بچوں تک کو والدین سے علیحدہ رکھا جاتا ہے۔

ٹیگس