Nov ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • چین اور روس کی جانب سے ایک بار پھر ایٹمی سمجھوتے کی حمایت

روس اور چین کے وزرائے خارجہ نے ناگویا میں گروپ بیس کے اجلاس کے موقع پر ایک بار پھر ایٹمی سمجھوتے کی حمایت کی ہے۔

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف اور چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے جاپان کے شہر ناگویا میں منعقدہ گروپ بیس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ایران، بحران افغانستان کے حل کے عمل، جزیرہ نمائے کوریا کے حالات کی جانب اشارہ کیا اور عالمی سیاست میں روس اور چین کے درمیان گہرے تعاون کے لئے دو طرفہ رابطوں کو جاری رکھنے پر تاکید کی۔
روس اور چین نے اعلان کیا کہ جزیرہ نمائے کوریا کے مسئلے میں بھی دونوں کا موقف ایک ہے اور امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شمالی کوریا کو اپنے دفاع کے لئے اقدامات کرنے پر اکسانے کے اصلی عامل جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے انعقاد سے اجتناب کرے۔ گروپ بیس کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جمعے کی رات سے جاپان کے شہر ناگویا میں شروع ہوا ہے اور آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔ 

ٹیگس