Nov ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • فرانس : گھریلو تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کی حمایت میں مظاہرہ

فرانسیسی شہریوں نے مظاہرے کرکے ملک میں گھریلوتشدد اور عصمت دری کے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

 اے پی ٹی این ٹیلی ویژن  کے مطابق دارالحکومت پیرس میں ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک تھے اور وہ خواتین پرگھریلو تشدد کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گھریلو تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کی بھر پور طریقے سے حمایت کرے۔ فرانس میں گھریلو تشدد کے واقعات میں حالیہ اضافے کو صدر عمانوعیل میکرون نے اپنے ملک کے لیے کلنگ کا ٹیکہ قرار دیا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ فرانس میں گھریلو تشدد اور شوہروں کے ہاتھوں خواتین کی ہلاکتوں کے واقعات میں خطرناک حدتک اضافہ ہوگیا ہے۔  " ہم سب نامی" تحریک کے فعال رکن پٹرس دونارڈ کا کہنا ہے کہ فرانس میں کسی بھی خاتون سے بات کریں تو پتہ چلتا ہے کہ تشدد اور عصمت دری کے حوالے سے اس کی اپنی کہانی ہے۔ 
 مظاہرین نے رواں سال کے آغاز سے اب تک گھریلو تشدد کے نتیجے میں ہلاک ہونے والی ایک سو تیس خواتین کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں۔  خواتین کے تحفظ کے حوالے سے انتہائی ماڈرن قوانین کے تمام تر دعوؤں کے باوجود فرانس میں خواتین کے خلاف تشدد کے اعداد و شمار یورپ کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ 

ٹیگس