Nov ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • البانیہ: زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

البانیہ میں 6.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جن کی زد میں آ کراب تک 20 افراد ہلاک اور 600 زخمی ہو گئے۔

زلزلے نے دارالحکومت کے شمال مغربی شہروں تھومن اور دریس کے درمیانی علاقے کو شدید متاثر کیا جہاں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی۔ 6.4 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ ریسکیو اہلکاروں اور آرمی ٹیموں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا جو زلزلہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

دریس کے قریب ایک ریسکیو اہلکار گرنے والی عمارتوں سے متاثرین کو بچاتے ہوئے شدید زخمی ہو گیا، صدر الیت میتا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، انہوں نے کابینہ کو عالمی امداد کی اپیل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ہمسایہ ملک کوزوو نے امدادی ٹیمیں البانیہ روانہ کر دی ہیں جبکہ یورپی یونین نے امداد بھجوانے کی پیشکش کی ہے۔

ٹیگس