Nov ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • فرانسیسی صدر دہشت گردوں کی مدد کررہے ہیں: ترکی

ترک وزیر خارجہ نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون پر دہشت گرد تنظیم کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ترک وزیرخارجہ چاوش اوغلو نے گزشتہ روز پارلیمان میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ فرانسیسی صدر میکرون دہشت گرد تنظیم کو اسپانسر کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر دہشت گرد تنظیم کو اپنا اتحادی کہیں گے تو پھر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

ترک وزیرخارجہ نےکہا کہ صدرمیکرون یورپ کے لیڈر بننا چاہتے تھے مگر وہ ناکام ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ، فرانس، برطانیہ اور کئی دیگر یورپی ممالک داعش، القاعدہ، جبہہالنصرہ جیسی دہشتگرد تنظیموں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس