Nov ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • نیٹو کے فوجی بجٹ میں اضافہ

نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے اس تنظیم کے فوجی بجٹ میں اضافے کی خبر دی ہے

اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹنبرگ نے لندن میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اعلان کیا کہ نیٹوکے رکن ممالک اور کینیڈا فوجی مقاصد کے لئے دوہزار چوبیس تک دوہزار سولہ کی نسبت تقریبا چار سو ارب ڈالر زیادہ سرمایہ کاری کریں گے۔

اسٹولٹنبرگ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ یورپ کے اتحادی ممالک اور کینیڈا نے دوہزار انیس تک اپنے دفاعی بجٹ میں چاراعشاریہ چھے فیصد اضافہ کیا ہے اور دوہزار سولہ کے مقابلے میں ایک سو تیس ارب ڈالر زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل کے تخمینے کے مطابق دوہزار جوبیس تک نیٹو کا مجموعی دفاعی بجٹ ، چار سو ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

نیٹو کے ستّرویں یوم تاسیس کی مناسبت سے لندن میں تین اور چار دسمبر کو سربراہی اجلاس ہوگا۔یہ اجلاس ایسے عالم میں منعقد ہو رہا ہے کہ امریکہ اور نیٹو کے دیگر رکن ممالک کے درمیان بجٹ کی فراہمی کے سلسلے میں اختلافات بدستور جاری ہیں۔

 

ٹیگس