Dec ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل میں نیتن یاہو کے استعفی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

صیہونی وزیراعظم پر مالی بد عنوانی، کرپشن، دھوکہ دہی اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے سے متعلق فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں ہزاروں لوگوں نے صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے استعفی کیلئے احتجاج و مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔

اسرائیل کے اخبارهارٹز کے مطابق ہفتہ کے روزریلی میں مقررین نے نیتن یاہو کے خلاف چل رہی قانونی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تقریریں کیں اور ان کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پر مالی بد عنوانی، کرپشن، دھوکہ دہی اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے سے متعلق فرد جرم عائد کر دی گئی۔

نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے دولت مند تاجروں سے رشوت لے کر انہیں فائدے پہنچائے اور بڑے اخبار سے خفیہ معاہدہ کر کے اپنے حوالے سے مثبت رپورٹنگ کرائی جبکہ اخبار مالک کو پیشکش کی کہ وہ ایسے قوانین کی حمایت کریں گے جس سے اخبار کے حریف کمزور پڑ جائیں۔ اس مقدمے میں اخبار کے پبلشر پر بھی فردجرم عائد ہو چکی ہے ۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے ساتھ ساتھ ان کی بیوی پربھی کرپشن، دھوکہ دہی اور مالی بدعنوانی کے کئی الزامات ہیں۔ اسی وجہ سے نیتن یاہو سے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

ٹیگس