Dec ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran
  • داعش نے لندن برج پر حملے کی ذمہ داری قبول کی

داعش نے برطانیہ کے لندن برج پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے.

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو عثمان خان نامی ایک اٹھائیس سالہ جوان نے چاقو سے لندن برج پر عوام کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ لندن پولیس نے حملہ آور کو جو ایک نقلی خود کش جیکیٹ پہنے ہوئے تھا ، گولی مار کر ہلاک کردیا۔

برطانیہ میں گذشتہ برسوں میں کئی دہشتگردانہ حملے ہوئے ہیں ان حملوں میں دسیوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں ۔

برطانیہ میں دوہزار چودہ سے دہشتگردانہ حملوں کے سلسلے میں انتباہات اور دہشتگردانہ حملوں کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔

برطانیہ سمیت یورپی ممالک نے مشرق وسطی خاص طور سے شام میں موجود دہشتگردوں کو مدد پہنچانے کے لئے اب تک کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے اور اب یورپ کو داعش دہشتگردوں کی وطن واپسی اور دہشتگردانہ کارروائیوں کا سامنا ہے۔

ٹیگس