Dec ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۹ Asia/Tehran
  • برکینا فاسو میں چرچ پرحملہ 14 ہلاک متعدد زخمی

مغربی افریقا کے ملک برکینا فاسو میں چرچ پر شدت پسندوں کے حملے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبررساں ایجنسی کےمطابق شدت پسندوں نےنائیجیریا کی سرحد کےقریب برکینا فاسو کےقصبے ہنتو کورا کے ایک پروٹیسٹینٹ چرچ میں سنڈے سروس کےدوران داخل ہو کر فائرنگ کی ۔

اس موقع پر شدت پسندوں کی فائرنگ سے 14 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ابھی تک حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

 

ٹیگس