Dec ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  •  امریکی صدر کی تضاد بیانیوں پر تنقید

امریکی ٹی وی چینل سی این این نے ایران کے سلسلے میں امریکی صدر کی تضاد بیانیوں پر تنقید کی ہے

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے لندن میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں اپنی ایک پریس کانفرنس میں ایک صحافی کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ ایران میں مظاہرین کی حمایت کرتے ہیں کہا کہ ان کا جواب نفی میں ہے ۔

میں اس سلسلے میں اظہارخیال نہیں کرنا چاہتا لیکن اس کے ایک ہی گھنٹے بعد وہ اپنے ایک ٹوئیٹ میں اپنے بیان سے پلٹ گئے اور لکھا کہ امریکہ، آزادی کے لئے ایرانی عوام کے مظاہروں کی حمایت کرتا ہے۔

سی این این نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ واقعا حیرت کی بات ہے ، واضح نہیں ہے کہ ٹرمپ کے ان بیانات کا اصلی مقصد کیا تھا۔اس رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے کینیڈا کے وزیراعظم جاسٹین ٹرڈو سے ملاقات میں ایران کے بارے میں اپنی تضاد بیانی کے جواز میں کہا کہ انھوں نے ایران میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت نہ کرنے کی جو بات کی تھی اس کا مطلب مالی حمایت تھی۔امریکی صدر کی تضاد بیانیوں پر سی این این کے ساتھ ہی بی بی سی ، یورونیوز اور ڈویچے ویلے جیسے بہت سے ذرائع ابلاغ نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ٹیگس