Dec ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی بلیک میلنگ کے سامنے نیٹو ارکان جھکے

امریکی صدر ٹرمپ کی بلیک میلنگ کے سامنے نیٹو کے دیگر رکن ملکوں نے گھٹنے ٹیک دئے ہیں

امریکی صدر ٹرمپ کی دھونس و دھمکیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے یورپ سے تعلق رکھنے والے نیٹو کے رکن ملکوں نے نیٹو کے بجٹ میں اپنے حصے کی رقم بڑھانے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے نیٹو میں کافی بجٹ نہ دینے کے سلسلے میں یورپی ملکوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں دھمکی بھی دی تھی ۔

رویٹر نے لکھا ہے کہ نیٹو کے بعض ممالک کے سربراہان سالانہ دسیوں لاکھ ڈالر نیٹو کے حساب میں دے کر ٹرمپ کی لفظی دھمکیوں اور حملوں سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے منگل کو نیٹو کے سربراہی اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران دیگر رکن ملکوں کو قانون شکن قراردیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ممالک نیٹو کے لئے اپنے حصے کا ضروری بجٹ فراہم نہیں کررہے ہیں انہوں نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اگرنیٹو کے کسی رکن ملک پر حملہ ہوا تو امریکا اس کا دفاع نہیں کرے گا -

ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد نیٹو کے رکن ممالک سالانہ چار سو ارب ڈالر نیٹو کے بجٹ میں اضافہ کریں گے -

ٹیگس