Dec ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • سوڈان؛ فیکٹری میں خوفناک دھماکہ،اٹھارہ ہندوستانی شہریوں سمیت تیئیس افراد لقمہ اجل

سوڈان کےدارالحکومت خرطوم میں چینی مٹی کی فیکٹری میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے جس میں اٹھارہ ہندوستانی شہریوں سمیت تیئیس افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں

ہندوستانی وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے خرطوم میں ایک فیکٹری میں ہوئے دھماکے میں اٹھارہ ہندوستانی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں اٹھارہ ہندوستانی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں -

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر اس حادثے میں تیئیس افراد ہلاک اور ایک سو تیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں -

بتایا جاتا ہے کہ چینی مٹی کی فیکٹری میں دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک ایندھن ٹینکرگیس ان لوڈ کررہا تھا ۔ سینٹرل کمیٹی آف سوڈان ڈاکٹرس نے زخمیوں کی مدد کے لئے سوشل میڈیا پر اپیل کی ہے -

خرطوم کے پولیس سربراہ نے کہا ہے کہ زخمیوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے - دھماکے سے فضا میں دھوئیں ہی دھوئیں نظر آرہے ہیں اور آگ کے شعلے بلند ہوگئے جس سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔

ٹیگس

کمنٹس