Dec ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • ٹرمپ نے اپنے عہدے سے غلط فائدہ اٹھایا: تحقیقاتی رپورٹ

جوبائیڈن کے خلاف تحقیقات کے لیے یوکرین پر دباؤ ڈالنے کے معاملے پر امریکی ایوانِ نمائندگان کی ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی نے رپورٹ جاری کر دی۔

امریکی صدر کے مواخذے کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کی رپورٹ امریکی ایوانِ نمائندگان کی ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی نے جاری کر دی۔ ڈیموکریٹس ارکان نے کہا کہ شواہد موجود ہیں کہ صدر ٹرمپ نے اپنے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے یوکرائن پر دباؤ ڈالا جبکہ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے مواخذے کے لیے کمیٹی ایک بھی ثبوت پیش نہیں کرسکی ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ کے مواخذے کے لیے اپوزیشن کی پیش قدمی بھی جاری ہے، رپورٹ آنے کے بعد ڈیموکریٹک ارکان نے مواخذے کی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ پر طاقت کے بے جااستعمال کا الزام ہے رپورٹ کا تعلق معاملے کی چھان بین اور سفارشات سے ہے۔

ٹیگس