Dec ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  •   ٹرمپ کے مواخذے کے بارے میں بحث کا آغاز

امریکی ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی میں صدر ٹرمپ پر عائد دو الزامات پر باقاعدہ بحث شروع ہوگئی ہے

رویٹر کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی کے سربراہ جری ناڈلر نے بحث کے آغاز پر کہا کہ اگر صدر ٹرمپ اپنے اختیارات سے ناجائز فائدہ اٹھا ئیں گے اور پھر اطلاعات دینے کے حوالے سے تمام درخواستوں کو معلق کر یں گے تو پھر کانگریس ، حکومت کے ایگڑیکٹیو اداروں کے درمیان توازن پیدا کرنے اور ان کی نگرانی کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کرسکے گی اوریوں ملک کا صدر ایک ڈکٹیٹر بن جائےگا۔ امریکی ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی میں آج ٹرمپ کے مواخذے کی دو شقوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ایک شق ٹرمپ کے ذریعے  اپنے ممکنہ انتخابی حریف جوبائیڈن کی تحقیقات کرانے کے لئے یوکرین کی حکومت پر دباؤ ڈالنے سے متعلق ہے اور دوسری شق قانون پر عمل درآمد اور اس موضوع کی کانگریس کی تحقیق کے بارے میں ہے۔ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات کا عمل یوکرین کے صدر کے ساتھ ان کی ٹیلی فونی گفتگو منظرعام پر آنے کے بعد شروع ہوا ہے۔ٹرمپ نے پچیس جولائی کو یوکرین کے صدر سے گفتگو میں دوہزار بیس کے صدارتی امیدوار اور اپنے حریف جوبائیڈن پر دباؤ ڈالنے کے لئے ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے کیس میں تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا