Dec ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۷ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے ٹرمپ کا ایک اور انوکھا اقدام

امریکی صدر ٹرمپ صدارتی انتخابات میں یہودیوں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کالج کیمپسز میں یہودیوں کی مخالفت اور اسرائیل کا بائیکاٹ روکنے کے لیے نیا صدارتی حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

ٹرمپ کے اس متنازع اقدام کے تحت ایسے تعلیمی اداروں کی حکومتی امداد روکی جاسکے گی جو یہودی اور اسرائیل مخالف واقعات کی روک تھام میں ناکام رہیں گے۔

صدارتی حکم نامے کے تحت محکمہ تعلیم کالج کیمپس میں یہود مخالف عناصر کے خلاف براہ راست کارروائی کر سکے گا۔

اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت حکومت کو بحیثیت نسل، قوم یا مذہب یہودیت کی تشریح کی اجازت ہوگی ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ یہ سب کچھ صدارتی انتخابات میں یہودیوں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے کر رہے ہیں۔

ٹیگس