Dec ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکی کانگریس کا حکومت کو شٹ ڈاؤن سے بچانے پر اتفاق

امریکی کانگریس نے ٹرمپ انتظامیہ کو شٹ ڈاؤن سے بچانے کے لیے حکومت کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

ہل نیوز کے مطابق کانگریس کے متعلقہ ارکان نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر حائل دیوار کی تعمیر کے لیے بجٹ کی فراہمی سے متعلق وائٹ ہاؤس کے طریقہ کار سے بھی اتفاق کر لیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ بجٹ بل کی تفصیلات اگرچہ واضح نہیں ہیں تاہم ایوان نمائندگان میں اکثریتی دھڑے کے سربراہ اسٹینی ہویر نے توقع ظاہر کی ہے کہ بجٹ بل منگل تک ایوان میں رائے شماری کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے۔

ڈیموکریٹ پارٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین دھانی کرائی گئی ہے کہ بجٹ کی ایوان سے منظوری کی صورت میں صدر ٹرمپ بھی اس پر دستخط کردیں گے۔

اگر ایسا ہو جاتا ہے تو پھر حکومت امریکہ بیس دسمبر کے بعد شٹ ڈاؤن سے بچ جائے گی۔بجٹ کے معاملے پر اختلافات کی وجہ سے ٹرمپ حکومت چند ماہ پہلے پینتیس روز تک شٹ ڈاؤن رہی تھی جو امریکی تاریخ کا سب سے طویل دورانیہ تھا۔

ٹیگس