Dec ۲۰, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کوئی جگہ تشدد سے محفوظ نہیں

امریکی ریاست روڈ آئیلنڈ میں سینئرسٹیزن ہاؤس یا سینیٹیریم میں فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ نے مقامی پولیس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ریاست روڈ آئیلنڈ میں ایک سیینٹیریم میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

اس فائرنگ کے بعد اطراف میں واقع اسکولوں کو بند کردیا گیا اور بچوں کو ان کے گھروں کے لئے روانہ کردیا گیا۔

درایں اثنا شہر اوکلاھما کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں کم سے کم ایک شخص گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

امریکہ کے مختلف علاقوں میں ہر سال ہزاروں افراد گن کلچر میں ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریبا دوسوستر سے تین سو ملین تک اسلحے لوگوں کے ہاتھوں میں ہیں یعنی تقریبا ہر امریکی کے پاس ایک ہتھیار موجود ہے۔

ٹیگس