Jan ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۴ Asia/Tehran
  • حضرت زینب (س) کی ولادت کے ساتھ ہی2020 کا پہلا سورج طلوع

دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے تقاریب منعقد ہوئیں اور2020ء کی آمد کا جشن منایاگیا۔

نیا دن، نیا سال، نئی امنگیں، نئی امیدیں،2020ء کا پہلا سورج نئی خوشیوں، نئی امنگوں اور کامیا بیوں کی نوید لیے طلوع ہو گیا ہے جس سے دنیا میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی روشنی پھیلے گی، مسائل حل اور خواب پورے ہوں گے اور اسلام و مسلمین کا بول بالا اور طاغوتی اور سامراجی قوتوں کا خاتمہ ہو گا ۔ انشاءاللہ۔

جن تلخیوں، شکست اور ناکامیوں کا سامنا گزشتہ سال کے دوران رہا، دعا ہے کہ اس سال تمام دیرینہ مسائل حل اور ادھورے خواب پورے ہوں، نیا سال محبت اور بھائی چارے کے فروغ کا سال ثابت ہو۔

دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے تقاریب منعقد ہوئیں اور2020ء کی آمد کا جشن منایاگیا۔

قابل ذکر ہے اس بار نئے عیسوی سال کے جشن میں پیغمبر اسلام (ص)  کی نواسی، بنت علی و فاطمہ(ع) ، ثانی زہرا حضرت زینب علیہا سلام کی شب ولادت نے چار چاند لگا دئے۔ پیغامبر کربلا، حضرت زینب علیہا سلام کی ولادت ۵ جمادی الاولیٰ سنہ ۵ ہجری کو مدینۂ منورہ میں ہوئی۔ اس دن کو ایران میں نرس ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

سحرعالمی نیٹ ورک اپنے سامعین، ناظرین اور چاہنے والوں کو نئے عیسوی سال 2020 کی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

ٹیگس