Jan ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکی صدر ٹرمپ نے دہشتگردانہ کارروائی کرنے کا حکم  دینے کا اعتراف کر لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے خلاف دہشتگردانہ کارروائی کرنے کا حکم دینے کا اعتراف کیا ہے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشتگردانہ کارروائی کرنے کا حکم  دینے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کا حکم جنگ روکنے کیلئے دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ ،ایران کے خلاف ہر قسم کے اقدام کیلئے تیار ہے۔

 امریکی صدر نے دعوی کیا کہ امریکہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی کے درپے نہیں ہے ۔

عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی راکٹ حملے میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی شہادت کے فوری بعد ٹرمپ نے ٹویٹر پر امریکی پرچم کی تصویر کو بغیر کسی کیپشن کے ساتھ ٹویٹ کیا تھا۔

یاد رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اورحشد الشعبی کے کمانڈرابو مہدی المہندس جمعہ کی رات بغداد میں دہشت گردانہ کارروائی میں شہید ہوئے تھے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں جنرل سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا.

اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی تہران میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیرکو جن کا ملک امریکی مفادات کا نگہبان ہے محکمہ خارجہ میں طلب کر کے اس اقدام کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

ٹیگس