Jan ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۷ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی اقدامات پر جوزف بورل کا ردعمل

یورپی یونین نے امریکا کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کئے بغیر تہران اور واشنگٹن سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ عراق اور مشرق وسطی میں امن و ثبات کے تحفظ کے لئے فریقین کی جانب سے تحمل سے کام لینے کی ضرورت ہے۔جوزف بورل نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر سامنے آنے والے ردعمل کے بعد ایک بیان جاری کرکے کہاہے کہ ایک اور بحران عراق میں برسوں تک امن و استحکام کے خطرے میں پڑجانے کا باعث بن سکتا ہے۔

یورپی یونین کے شعبہ خارجی پالیسی کے سربراہ نے امریکا کی دہشت گرد فوج کی جارحانہ دہشت گردی کا کوئی ذکر کئے بغیر کہا کہ تہران اور واشنگٹن ، دونوں کو زیادہ سے زیادہ تحمل اور ذمہ دارانہ رویئے کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔انھوں نے کشیدگی کم کرنے میں یورپی یونین کے تعاون کے لئے آمادگی کا بھی اعلان کیا۔

ٹیگس