Jan ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۶ Asia/Tehran
  • یورپ کے مختلف ممالک کی جانب سے امریکی اقدامات پر تشویش کا اظہار

یورپ کے مختلف ملکوں نے سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے امریکی فوج کے دہشت گردانہ اقدامات کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت برطانیہ نے ایران کی سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد مشرقی وسطی میں اپنے فوجی اڈوں کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے جبکہ وزیر خارجہ ڈومنک روب نے تہران اور واشنگٹن, دونوں پر صبر و تحمل سے کام لینے اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی جانب قدم بڑھانے پر تاکید کی ہے۔

دوسری جانب برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے امریکا کے دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کی ہے ۔انھوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کو تہران اور واشنگٹن دونوں سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کرنے کے بجائے ، امریکا کے اس اقدام کی مذمت کرنی چاہئے ۔

فرانس نے عراق میں امریکی فوج کے مجرمانہ اقدام اور سپاہ قدس کے کمانڈر کے قتل کو تشویشناک قرار دیا ہے۔خارجہ امور میں حکومت فرانس کی مشیر ایملی دو مونشلن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد عراق کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

جرمنی نے بھی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں صورتحال خطرناک حد تک بگڑ چکی ہے اور خطے میں تنازع کا محض سفارتی حل ممکن ہے۔سوئیڈن کے سابق وزیراعظم کار بیلٹ نے بھی کہا امریکہ کے اس اقدام سے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔یورپی کونسل نے بھی جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے امریکا کے دہشت گردانہ اقدام پر کشیدگی بڑھنے کی جانب سے تشویشن کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس