Jan ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران کی انتقامی کارروائی سے ٹرمپ پریشان

امریکی صدر ٹرمپ ایران کی انتقامی کارروائی سے پریشان ہو گئے اور اس موقع پر ان کی پریشانی قابل دید تھی۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے جوابی میزائل حملوں سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اپنی سکیورٹی ٹیم کے ہمراہ صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے میزائل حملوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی  نے امریکہ کو دنداں شکن جواب دیتے ہوئے عراق میں امریکی بیس عین الاسد پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ  کارروائی میجر جنرل قاسم سلیمانی اور  یا زہرا (س) رمزیہ نعرے سے انجام دی گئی ہے۔

 

ٹیگس