Jan ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کو ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کا مشورہ

امریکہ کی خارجہ تعلقات کونسل کے سربراہ ریچرڈ ہاس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے درخواست کی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے تہران کےخلاف پابندیاں ختم کرے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں ریچرڈ ہاس نے امریکی صدر سے  کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے لیے اپنی آمادگی کااعلان کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی صدر یہ اعلان کریں وہ ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتے اور ایٹمی و میزائیل پروگرام نیز ایران کے علاقائی کردار کے حوالے سے حقیقی تحمل  سے کام لیتے ہوئے تہران کےخلاف تمام پابندیاں ختم کرنے کے لیے اپنی آمادگی ظاہرکریں۔
امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور سینیئرایٹمی مذاکرات کار ونڈی شرمین نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں ایران کے جوابی حملے پر ٹرمپ کے ردعمل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سب ٹھیک ہے!! کیا بات ہے، مسٹر ٹرمپ معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، رجزخوانی کا وقت نہیں،
قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق میں امریکی فوجی چھاونی عین الاسد پر ایران کے انتقامی حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ سب ٹھیک ہے ، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

ٹیگس