Jan ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں: ٹرمپ کا نیا دعوی

امریکہ کے صدر نے اپنے ایک نئے دعوے میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی ان کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹ میں قومی سلامتی  کے مشیر رابرٹ اوبرائن کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ پابندیوں نے ایران کی گردن جکڑ رکھی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ان کی نظر میں اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہ تہران مذاکرات کے لئے تیار ہوگا یا نہیں۔
 
ٹرمپ نے اپنی بے بنیاد لن ترانیوں کو دہراتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ ایران نہ ہی ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے اور نہ ہی مظاہرین کو قتل کر سکتا ہے۔
امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے اتوار کو فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ نے فارسی میں ٹوئٹ کر کے ایران میں مظاہرین کی حمایت ثابت کردی اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی اپنی افادیت دکھا رہی ہے۔ 
قابل ذکرہے کہ انسانی غلطی کے نتیجے میں رونما ہونے والے طیارہ سانحے کے متاثرین  کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لئے سنیچر کی شام تہران کی امیر کبیر یونیورسٹی کے سامنے مظاہرے ہوئے تھے جس سے کچھ بلوائیوں نے بھی غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے  طیارہ سانحے کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں ایک بار پھر ایران میں بدامنی اور بلووں  کی حمایت کی اور دعوی کیا کہ وہ ایران کے عوام کے ساتھ ہیں۔ 

ٹیگس