Jan ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکی صدرٹرمپ کے خلاف 111 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ

ٹرمپ کے خلاف چارج شیٹ کانگریس کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پیش کی گئی ہے۔

امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے لئے 111 صفحات پر مشتمل میمو کانگریس کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پیش کیا اور سینیٹ سے اس کی حمایت کرنے کی اپیل کی ۔

اس دستاویز کو ایوان کی تحقیقاتی کمیٹی کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی مفاد کے لئے امریکہ کے انتخابات میں مداخلت کرنے اور ایک غیر ملکی حکومت پر دباؤ بنانے کیلئے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور اس کے بعد کانگریس کی تفتیش کو متاثر کرکے خود کو بچانے کی کوشش کی۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا آئین صدر کے خلاف مواخذہ کرنے اور اگر انہوں نے (صدرنے) سنگین جرم کیا ہے تو انہیں ان کے عہدہ سے ہٹانے کا حق دیتا ہے۔

دستاویزات میں لکھا ہے کہ سینیٹ کو اب 2020 کے صدارتی انتخابات کو محفوظ طریقے سےکرانے کے لئے اقدامات کرنے چاہئے۔ ہماری آئینی حکومت کے خدوخال کی حفاظت کرنی چاہئے اور جو صدر امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرے اسے ہٹانا ضروری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سینیٹ میں ٹرمپ کے خلاف لائے گئے مواخذے پر 21 جنوری سے سماعت ہوگی۔

 

ٹیگس