Jan ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کی تیز رفتار اسلحہ جاتی پیشرفت پر امریکا کو پریشانی

امریکا کے دوسرے سب سے بڑے فوجی عہدیدار جان ہائیٹن نے شمالی کوریا کی تیز رفتار اسلحہ جاتی پیشرفت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ کم جونگ اون کے دور حکومت میں میزائل تجربات میں تیزی اور اضافہ ہوا ہے۔

امریکا وائس چیئرمین آف دی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جان ہائیٹن نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے پہلے رہنما کیم ایل سونگ کے دور میں پیونگ یانگ نے صرف نو میزائل تجربات کئے تھے اور ان کے بعد کیم جونگ ایل کے دور بھی صرف بائیس میزائل تجربات کئے گئے لیکن شمالی کوریا کے موجودہ رہنما کیم جونگ اون کے دور حکومت میں شمالی کوریا نے سڑ سٹھ میزائل تجربات کئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہےکہ پیونگ ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی کے لئے بہت تیزی سے قدم آگے بڑھا رہا ہے -
امریکی جنرل ہائیٹن کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا ہرملک سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ نئے نئے میزائل تیار کررہا ےہ اور اپنی اسلحہ جاتی طاقت میں اضافہ کررہا ہے -
شمالی کوریا نے دوہزار انیس میں چودہ میزائل تجربات کئے تھے اور اس نے دھمکی دی تھی کہ دوہزار بیس کے آغاز میں ایک غیر معمولی اور بڑا تجربہ کرے گا لیکن ابھی تک یہ تجربہ نہیں ہوا ہے۔

ٹیگس